تصوف کی تعلیمات : ایک مختصر تعارف
تصوف ....خالقِ حقیقی کو جاننے اور پہچاننے  کے لیے ایک ایسے راستے پر قدم رکھ دینا ہے جوراستہ اﷲ تک لے جاتا ہے۔
تصوف کا منتہا اللہ وحدہٗ  لاشریک کی صفات کا عارف ہونا اور توحید باری تعالیٰ کا حقیقتشناس بننا ہے۔  ان اوصاف کا حامل صوفی سچا اور پکا مواحد ہوتا ہے گویا وہ مسلم سے مومن کے درجے میں داخل ہوجاتا ہے۔
 تصوف کی تعلیمات دراصل مسلم سے مومن کا سفر طے کرنے کی تعلیمات ہیں.....!